ایک نیوز: سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے آئی بی اور ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔
سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کا بھی نوٹس لے لیا گیا ہے۔