ٹوئٹر صارفین کی مشکل کے پیش نظر ایپ میں بڑی تبدیلی

May 22, 2023 | 13:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر ویڈیو پلے بیک کے دوران 15 سیکنڈ کے فارورڈ اور بیک سیک بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق  ایلون مسک کا کہنا ہے  اگلے ہفتے ٹوئٹر پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں اس سے صارفین ویڈیو پر 15 سیکنڈ کے فرق سے آگے یا پیچھے کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ صارفین کو اسکرولنگ کے دوران دیکھنے کے لیے پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل کیا جائے گا۔
 ٹویٹر پر ایک صارف نے  ایلون مسک سے 15 سیکنڈ فارورڈ اور بیک سیک بٹن شامل کرنے کی گزارش کی تھی  جس پر ایلون مسک نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ   یہ سب اگلے ہفتے آ رہا ہے۔

پکچر ان پکچر موڈ  ایک ویڈیو کو چھوٹے پلیئر میں سکڑتا ہے تاکہ صارفین اپنے موبائل آلات پر دیگر ایپس کا استعمال کرتے ہوئے دیکھتے رہیں۔  یہ نئی خصوصیات صارفین کو ان کی ٹائم لائنز کے ذریعے سکرول کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے ویڈیوز دیکھنے کے قابل بنائیں گی۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے اپنے ٹوئٹر بلیو پیج کو بھی تبدیل کیا اور اعلان کیا کہ ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے ویڈیو فائل سائز کی حد 2 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں