عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ایک نیوز: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کوعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نےعمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہونے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کر کے ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی  لیکن عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کردیا۔آئندہ سماعت پر عدالت نے مقدمے کا چالان طلب کرلیا ہے۔

عمران اسماعیل کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں،پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے انکا اپنا فیصلہ ہے۔