پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں

ایک نیوز: ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی کے ریلی نکالی گئی، ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیت،سول سوسائٹی طلباء اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی بلدیہ چوک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک میں اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز ٹھا رکھے تھےجس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی میں شریک شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی میں شریک مقررین کہنا تھا کہ فوج مخالف مہم ملک سلامتی کے خلاف ہے۔فوج ہے تو ملک ہے،ملک ہے تو ہم ہیں،ملک سلامتی کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہے  اور پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں 9 مئی کے ہونیوالے واقع نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے انکی کردار کشی اور ان پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 ہارون آباد میں انجمن تاجران ہارون آباد کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی ریلی انارکلی بازار سے شروع ہو کر چوک فوارہ  میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں صحافیوں،سول سوسائٹی نمائندوں،تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک  فوج  کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکا ء ریلی حافظ محمد عمیر یسین،محمد شفیق عباسی و   مدیگر کا کہنا تھا کہ صحافی سول سوسائٹی کے نمائندے تاجر برادری اپنی افواج کی قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو اس بات کی اجازت نہیں کہ ملک کی سلامتی اور بقاء کے محافظوں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرے۔

تاجر شعور رکھتے ہیں اور کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے بھی وابستہ ہیں پر یہ حق کسی بھی سیاسی جماعت کو حاصل نہیں کہ وہ قوم کو اپنے محافظوں کے خلاف اکسائے اور ملک میں انارکی پھیلائے اور املاک کو نقصان پہنچائے۔