ایک نیوز: ملک عامر ڈوگر کو 12 دن بعد رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتاری کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک عامر ڈوگر 12 دن کے بعد ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سے رہا۔ جیل کے باہر ہی رہائی پر ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔ عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نےرد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ ملتان بینچ سے تمام ضمانتیں ہونے کے باوجود ایم پی او کے تحت 12 دن بعد رہائی کے پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بدترین ریاستی طاقت کے ذریعے تحریک انصاف کے پارلیمینٹیرینز اور ورکرز اور سپوٹرز کو جیلوں میں جعلی مقدمات میں ڈالا جارہا ہے۔انشاللہ ہم عمران خان کیساتھ پاکستان کی بہتری کے لئے کھڑے ہے اور کھڑے رہیں گے۔
ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ ملتان بینچ سے تمام ضمانتیں ہونے کے باوجود MPO کے تحت گرفتار کیا گیا اب 12 دن بعد رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔ بدترین ریاستی طاقت کے ذریعے تحریک انصاف کے پارلیمینٹیرینز اور ورکرز اور سپوٹرز کو جیلوں میں جعلی مقدمات میں ڈالا جارہا ہے انشاللہ ہم عمران… https://t.co/xNBrZrzGSa
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 22, 2023