ایک نیوز: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غاز ی خان کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیر اعلی عثمان بزدارکے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جس پر عدالت نے عدم حاضری پر عثمان بزدار کی ضمانت خارج کر دی ہے۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے،نیب نے عثمان بزادر کو 30 سوالات کے جوابات طلب کررکھے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ دو دفعہ طلبی کے باوجود عثمان بزدار نیب آفس پیش نہ ہوئے ہیں،عثمان بزدار نے احتساب عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔