قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری،نابلس میں فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

May 22, 2023 | 09:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے،نابلس میں فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس پر دھاوا بول دیا۔ بلاطہ کیمپ میں دھماکوں سے کئی گھر مسمار کردئیے۔ فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔متعدد زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں فلسطینی نوجوانوں نے پتھر برسائے۔ جنین کیمپ میں بھی چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

مزیدخبریں