ایک نیوز: نارتھ ناظم آباد میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد نادرا میگا سینٹر کے قریب 2 ڈاکو شہری فہد سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شاہین فورس کے اہلکار بھی پہنچ گئے جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شہری فہد اور شاہین فورس کا اہلکار اریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئےجب کہ پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو پر عوام نے شدید تشدد کیا جس سے وہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی جب کہ زخمی کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی جسے طبی امدا دکے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔