سیہون: پسندکی شادی کرنیوالی خاتون ٹیچرکی موت کا معمہ حل ہوگیا

May 22, 2023 | 09:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سیہون میں پسندکی شادی کرنے والی خاتون ٹیچر کو قتل کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس انکوائری میں نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوئی ہے،گرفتار ملزم محسن مہرکی نشاندہی پر لڑکی کے چچا جمن مہر  کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ نورین فاطمہ کو جس پستول سےگولی لگی وہ پستول اس کے چچا جمن مہرکا ہے، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کے بعد ملزمان کو آج سیہون کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نورین فاطمہ کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ نورین فاطمہ کے ورثاء  کی جانب سے واقعےکو  خودکشی قرار دیا تھا، نورین فاطمہ کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے میں نورین کے بھائی محسن مہر اور والد محمد مہر نامزد ہیں۔

25 سال کی سکول ٹیچر نورین فاطمہ  چھپ کر نکاح کرنے کے بعد سےگھر پر ہی تھی اور جب گھر والوں کو حقیقت بتائی تو قتل کردیا گیا۔

مزیدخبریں