وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

May 22, 2023 | 09:10 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ  ایوب اسٹیڈیم میں 34 ویں نیشنل گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ائرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں 34 ویں نیشنل گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔  کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا دوسرامرحلہ آج شروع ہو گا۔  نیشنل گیمز میں آرمی نے 45 گولڈ میڈلز کیساتھ پہلا مرحلہ اپنے نام کرلیا،واپڈا 25 گولڈمیڈلز کیساتھ دوسری، پاک بحریہ 21 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں