ایک نیوز :پہلی سعودی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی اور ان کے ساتھی علی القرنی سمیت چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے تاریخی سائنسی مشن پر روانہ ہوگئے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی خلا باز وں کا سفر ایکسیوم سپیس 2 مشن کے ذریعے امریکی وقت کے مطابق پانچ بجکر سینتیس منٹ پر شروع ہوا۔خلائی سٹیشن پر آٹھ دن قیام کے دورن خلا باز 20 تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔ان میں سعودی سائنسدانوں کے منصوبے شامل ہیں۔
خلائی مشن پر روانگی سے قبل سعودی خلا بازوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنے سفری بیک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سعودی خاتون خلا باز اور بریسٹ کینسر ریسرچر ریانہ برناوی نے سعودی سپیس کمیشن کی نمائندگی پر جوش اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع کو ایک خواب قرار دیا۔
سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی نے روانگی سے قبل اپنے رشتہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا، سپیس ایکس، ایکسیوم سپیسن اور سعودی خلائی ادارے نے اتوار کو امریکی شہر اورلینڈو میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ’خلائی مشن اے ایکس ٹو کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور وہ مقررہ وقت پر روانہ ہوگا۔ مشن پر جانے والے چار خلا بازوں میں دو کا تعلق امریکہ اور دو کا سعودی عرب سے ہے‘۔