موٹے پولیس افسران کی شامت آگئی

May 22, 2023 | 04:54 AM

ایک نیوز:بھارت میں موٹے پولیس افسران کو موٹاپا کنٹرول کرنے کا حکم دیا گیا ہے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر موٹاپا کنٹرول نہ ہوا تو ریٹائرکردیا جائیگا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں محکمہ پولیس نے زیادہ وزن والے افسروں کو ہدایت کی ہے وہ  اپنا وزن کم کریں نہیں تو  ریٹائرڈ ہوجائیں۔
 آسام پولیس نے افسران کو مخصوص ڈیڈ لائن دی تھی۔ آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے اعلان کیا تھا تمام افسران کا باڈی ماس انڈیکس پیشہ ورانہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔ان کاکہنا ہے کہ  جن کا زیادہ وزن طبی وجوہات سے متعلق ہے۔ وہ اس ہدایت سے مستثنیٰ ہیں، 60,000 کے قریب پولیس کے موٹے افسران کو دُبلا ہونے یا رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا۔ 
واضح رہے کہ 2020 میں بھارتی پنجاب کی ایک عدالت نے زیادہ وزن والے پولیس والوں کو غیرقانونی تاجروں اور منشیات فروشوں پر چھاپے مارنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فرنٹ لائن ڈیوٹی کیلئے تیزی سے بھاگنے میں ناکام رہتے ہیں۔

مزیدخبریں