بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں 

May 22, 2023 | 04:49 AM

ایک نیوز :بنگالی اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں چل بسیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوچندرا داس گپتا ہفتے کو  کولکتہ میں ایک شوٹنگ مکمل کرکےآن لائن سروس سے بک کیے گئے بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو حادثہ پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق بائیک کے سامنے سے ایک سائیکل آئی تو ڈرائیور نے اچانک بریک لگانے کی کوشش کی تو اس دوران موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھیں اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔حادثے کے بعد وہاں موجود پولیس نے فوراً  ٹرک کو روکتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ اداکارہ کئی بنگالی ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے ڈراموں میں زیادہ تر چھوٹے کردار ادا کیے۔

مزیدخبریں