جنت مرزا نے منگنی کی خبروں کی تردید کر دی

جنت مرزا نے منگنی کی خبروں کی تردید کر دی
لاہور : معروف ٹک ٹاک اسٹار و ماڈل جنت مرزا نے ساتھی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے شہرفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرجنت مرزا اورعمربٹ کا رشتہ طے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئیں جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تاہم اس حوالے سے اب جنت مرزا نے منگنی کی اس خبر کی تردید کردی ہے ۔




جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پراسٹوری شیئر کی ہے ، انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنے دوست عُمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "ہماری منگنی نہیں ہوئی، جب بھی ہوگی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے"۔


خیال رہے کہ جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔