حکومت نے شرح ترقی پر پہلے سال کی طرح اس سال بھی جھوٹ بولا: شہباز شریف

حکومت نے شرح ترقی پر پہلے سال کی طرح اس سال بھی جھوٹ بولا: شہباز شریف
لاہور : اپوزیشن لیڈ قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت شرح ترقی 3.9 فیصد دکھا کر پہلے سال کی طرح اس سال بھی جھوٹ بولا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے شرح ترقی %5.8 پر چھوڑی اور عمران آج محض %3.9 شرح ترقی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے سال میں اصل %1.9 کے عدد کو بڑھا چڑھاکر %3.3 دکھایاتھا۔ اس سال بھی انہوں نے جھوٹ بولا۔ اندازہ لگائیں!“۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ5 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے %13 اضافہ دکھارہا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں %17 اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوں میں%14 سے زائد اضافہ ہوا، مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔عمران ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔“