پنجاب حکومت کا غریب عوام کیلئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ

May 22, 2021 | 12:21 PM

admin
لاہور: رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیف سیکرٹری نے انتظامات مکمل کرنےکیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری نے کہا کہ تحصیل کی سطح پرسہولت بازاروں کو جلدفعال کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے طریقہ کار تیار کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پرائیویٹ زرعی منڈیوں کے قیام کیلئےاب تک 42 لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں، رواں ماہ گراں فروشی پر 3ہزار 99 افراد کو گرفتار جبکہ 2 ہزار 413 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ گراں فروشی پر 9 کروڑ86لاکھ روپےکے جرمانے بھی کئےگئے۔


مزیدخبریں