قومی اعزازات کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام کیوں نکالا گیا ؟وجہ سامنے آگئی

قومی اعزازات کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام کیوں نکالا گیا ؟وجہ سامنے آگئی
کیپشن: قومی اعزازات کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام کیوں نکالا گیا ؟وجہ سامنے آگئی

ایک نیوز :گزشتہ روز نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کا نام صدارتی ایوارڈ کی لسٹ سے نکال دیا گیا تھا جس کی تصدیق خود سرمد کھوسٹ نے بھی کی تھی ۔23 مارچ کو سرمد کھوسٹ نے فلم ٹی وی میں خدمات پر ستارہ امتیاز وصول کرنا تھا ۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست شیئر کی جس میں ان کا نام موجود نہیں تھا۔سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ میرا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھے کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔ میں نے اپنا نام اس میں خود تو شامل نہیں کیا تھا۔
سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ سرمد کھوسٹ کا نام بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھا۔
سرمد کھوسٹ کا نام کیوں نکالا گیا؟؟
ذرائع کے مطابق سرمد کھوسٹ کی ایک متنازعہ فلم جوائے لینڈ کی وجہ سے کمیٹی نے ان کا نام منظور نہیں کیا ۔کابینہ ذرائع کے مطابق سرمد کھوسٹ کے نام کی باقاعدہ منظور ی نہیں ہوئی تھی ۔14 اگست کو نام تجویز کیے جاتے ہیں منظوری کابینہ کمیٹی دیتی ہے ۔ صرف سرمد کھوسٹ ہی نہیں اور تجویز کنندگان کے نام بھی حتمی فہرست میں شامل نہیں تھے، ایوان صدر میں کل 80 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا ۔