ایک نیوز : کون ہوگا سندھ پولیس کا نیا آئی جی فیصلہ ہوگیا ،وفاقی حکومت نےغلام نبی میمن کی تقرری کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نےآئی جی پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دے دی،غلام نبی میمن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن 24گھنٹےمیں جاری ہونےکاامکان ہے ،غلام نبی میمن وزیراعلیٰ سندھ کےبااعتماد افسران میں سے ایک ہیں،ان کی تعیناتی سےمتعلق خبرایک نیوزنے6مارچ کو نشرکی تھی۔
غلام نبی میمن جون2022سےآگست2023تک اس عہدےپرفائزرہ چکے ہیں،وہ بحیثیت کراچی پولیس چیف دوبارفرائض بھی نبھاچکےہیں ان کا شمار اچھی شہرت کے حامل افسران میں ہوتاہے ،وہ جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور ڈی آئی جی ساوتھ بھی رہ چکےہیں۔