پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا

Mar 22, 2024 | 16:36 PM

ایک نیوز:پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپےتک سستاہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں نجی گندم آٹا کی مارکیٹ کریش کر جانےسے بیس کلو آٹےکےتھیلےکی قیمت میں 80سے100روپےتک کمی ہوگئی، اندرون سندھ سے آنے والی نئی دیسی گندم کی قیمت میں400 روپے کمی کےبعدگندم کی نئی قیمت4 ہزار روپے فی من ہوگئی، کراچی سے آنے والی امپورٹڈ گندم کی قیمت میں160 روپے کمی ہوگئی، جبکہ درآمدی گندم کی پنجاب آمد میں90 فیصد کمی ہوئی۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کابینہ آئندہ ہفتے سرکاری گندم خریداری ہدف اور پالیسی کی منظوری دے گی، سرکاری گندم کی امدادی قیمت خرید3900 روپے فی من برقرار رہنے کا امکان ہے،باردانہ حصول کیلئے رقبہ کی زیادہ سے زیادہ حد10 ایکڑ مقرر کئے جانے کی تجویز تیار کی جارہی ہے، ایک فرد کو زیادہ سے زیادہ60 جیوٹ بوری یا120 پی پی بیگ سے زیادہ باردانہ جاری کرنے کی تجویزبھی زیرغورہے۔
ذرائع کےمطابق کسانوں کو دیئے جانے والے ڈیلیوری چارجز60 روپے سے کم کر کے30 روپے فی بوری کئے جانے کی تجویز بھی ہے،گندم خریداری کیلئے باردانہ اجراءموبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ہوگا،گرداوری کی تصدیق لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کرے گی۔
کسان تنظیم کےمطابق محکمہ خوراک، فلورملز کی جانب سے کم گندم خریداری ہوئی توپنجاب میں نئی گندم مارکیٹ بھی کریش ہو سکتی، محکمہ خوراک فلورملز کو17 لاکھ ٹن گندم فروخت کرپایا ، اضافی امپورٹڈ گندم آمد،بلند قیمت فروخت کی وجہ سے ریلیز کم ہوئی،وفاقی حکومت اضافی امپورٹڈ گندم آمد کی ڈیڈ لائن31 مارچ میں مزید توسیع نہ کرے۔

مزیدخبریں