ایک نیوز:کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر13 پیسے سستا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر280 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ265 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوئی،دن بھر مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،117 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 20 کروڑ 62 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ،اسٹاک مارکیٹ میں 6 ارب 89 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,534 جبکہ کم ترین سطح 65,056 پوائنٹس رہی۔