سینیٹ الیکشن،یاسمین راشد،صنم جاوید کو ٹربیونل سے ریلیف مل گیا

Mar 22, 2024 | 14:47 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظورکرنےکیخلاف اپیل خارج ،صنم جاوید کو بھی الیکشن لڑنے کی اجاز ت دیدی۔
الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظور ی کا فیصلہ  درست قرار دیدیا۔ ٹربیونل نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی اپیل خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا۔ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست کے لیے زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

مزیدخبریں