سال 2023تک قرضوں کی مالیت 77ہزار104ارب تک پہنچ گئی

سال 2023تک قرضوں کی مالیت 77ہزار104ارب تک پہنچ گئی
کیپشن: By the year 2023, the value of loans has reached 77 thousand 104 billion

ایک نیوز:سال 2023تک پاکستانی قرضوں کی مالیت 77ہزار104ارب تک پہنچ گئی۔ جون 2022 میں یہ قرضے 59ہزار 772ارب روپے تھے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایک برس کے دوران قرضوں میں 17ہزار 332 ارب کا اضافہ ہوا۔ جون 2010 میں ملک کا اندرونی قرضہ 10 ہزار 704 ارب روپے تھا۔سال 2000میں زرعی شعبہ کا جی ڈی پی میں حصہ 31.75 فیصد تھا۔ سال 2023 میں یہ زرعی شعبےکایہ حصہ 22.91 رہ گیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی معیشت میں ڈالرکی قیمت میں بتدریج اضافہ ہوا۔ 2008 میں ڈالر 62.5روپے کا تھا جو اسوقت 285 روپےتک پہنچ گیا۔پاکستان کی شرح نمو 1970میں 11.4 فیصد تھی۔ گزشتہ 5 برس میں شرح نمو گر کر 2.89فیصد پر آ گئی۔