وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 3مقدمات میں عارضی ریلیف مل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 3مقدمات میں عارضی ریلیف مل گیا
کیپشن: Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa got temporary relief in 3 cases

ایک نیوز:اسلام آباد کے تین تھانوں میں درج مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عارضی ریلیف مل گیا۔
  عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے جاری وارنٹ گرفتاری  منسوخ کردیے۔علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ تھانہ سی ٹی ڈی ، تھانہ بنی گالہ اور تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے تھے۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نےدرخواست پر سماعت کی۔ 
وکیل راجہ ظہورِ الحسن نے موقف اپنایا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے ،علی امین گنڈاپور کے خلاف پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں ،انہیں عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا ۔
عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 اپریل تک ضمانت منظور کر لی۔ 
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو اس کیس میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے روک دیا۔
دوران سماعت وکیل نے علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت کے لیے حاضری سے استثنی دینے کی استدعا کی تو عدالت نے درخواست جمع کرانے کا حکم دیا۔