سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت سے معافی مانگ لی

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت سے معافی مانگ لی
کیپشن: Superintendent Adiala Jail apologized to the court

ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کے کیس میں سپرنینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت سے معافی مانگ لی۔
عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہین عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیازنے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔