ملک کےمختلف شہروں میں بارش،پہاڑو ں پربرفباری

Mar 22, 2024 | 09:26 AM

ایک نیوز:لاہورسمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہونےسےجاتی سردی لوٹ آئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں صبح سویرےمختلف مقامات پرٹھنڈی ہواؤں کےساتھ ہلکی بارش سےسردی کی واپس لوٹ آئی۔

گڑھی شاہو،مغلپورہ،دھرمپورہ،مال روڈ،جیل روڈ،سمن آباد،گلبرگ اورکینٹ کےعلاقوں میں بوندباندی ہوئی۔
لکشمی چوک،شملہ پہاڑی،ڈیوس روڈ،اسٹیشن،ٹھوکرنیازبیگ،جوہرٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،وحدت روڈ،اقبال ٹاؤن،ایوبیہ مارکیٹ،مسلم ٹاؤن اوراچھرہ میں بھی بادل برسنےموسم خوشگوارہوگیا۔
گوجرانوالہ شہراورگردونواح میں بھی بونداباندی اورٹھنڈی ہواؤں سےموسم سردہوگیا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آئندہ 24گھنٹوں میں گوجرانوالہ شہراورگردونواح میں تیزبارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، گجرات اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش متوقع ہےمری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔    
 خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،بونیر اور مالاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ 
محکمہ موسمیات کےمطابق آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش جاری  ہے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی ہے،بلندوبالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بالائی اضلاع میں بارش سے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ بھی ہے، بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کےمطابق گزشتہ رات سےہری پورمیں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے، بارش سے سردی پھر سے لوٹ آئی، بارش کاسلسلہ آئندہ 24گھنٹےتک جاری رہےگا۔
بارش سے شہری حدود میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری، دیہی علاقوں میں فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہےاور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کاسامناہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ ، پنجگور،کیچ آواران،گوادر، خضدار،لسبیلہ اورحب کے اضلاع میں تیز ہوائیں اورجھکڑچلنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں