سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودہ گرنےسے20سےزائد ہوٹل تباہ

سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودہ گرنےسے20سےزائد ہوٹل تباہ
کیپشن: سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودہ گرنےسے20سےزائد ہوٹل تباہ

ایک نیوز:ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام نارا ن جھل کنڈ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے20سےزائد ہوٹلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انتظامیہ کاکہنا ہے  کہ برفانی تودہ گزشتہ روز گرا تھا ۔برفانی تودہ گرنے پر موقع پر پہنچنے والے ہوٹل مالکان کے ذریعے اطلاع انتظامیہ تک پہنچی،گلیشئر زگرنے کی وجہ سے گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔ ہوٹل اور گھر خالی تھے ،جانی نقصان نہیں ہوا۔ موسم خراب اور راستے بند ہونے کی وجہ سے تاحال ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز پر شدید برف باری اور راستوں کی بندش کے باعث وادی ناران کے ہوٹل خالی کرالئے جاتے ہیں اور ہوٹل مالکان ضلع مانسہرہ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔اپریل کے آغاز پرسیاحتی مقام ناران کو گلیشئرکاٹ کر دوبارہ سیاحوں کیلئے کھولاجاتاہے۔