ایک نیوز ( بلال ظفر)رہنماتحریک انصاف شہریارخان آفریدی کاکہنا ہے کہ ہم تشدد برداشت کرنے والے کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی کا ایک نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت جتنے دن گزار رہی ہے ایک ایک دن پہ بھاری پڑے گا انتہائی کوشش یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے آگے جھکا لیا جائے لیکن جن کا یقین ہو وہ کبھی نہیں جھکا کرتے۔
شہریارخان آفریدی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام فیصلوں کا حق عمران خان کے پاس ہے انہوں نے چوہدری پرویز الہی کو صدر بنایا ہے ہم ان کے فیصلے کو مانتے ہیں۔