تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، جلسے کی تاریخ تبدیل کردی
کیپشن: Another protest of Tehreek-e-Insaf changed the date of the rally

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے اپنی راویت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور یو ٹرن لے لیا، پی ٹی ٓئی نےمینار پاکستان لاہور میں جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ تبدیل کرڈالی۔

اب پی ٹی آئی کا جلسہ 26 کی بجائے25مارچ کو ہوگا۔ پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ25 مارچ کونماز تراویح کے بعد شروع ہوگا اور26 مارچ کی سحری تک جاری رہے گا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان رات12بجے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسہ 26 مارچ کو کرنے کا اعلان کیا تھا اورانتظامیہ نے بھی جلسے کی اجازت دیدی تھی۔