ایک نیوز : اینٹی کرپشن نے رہنماتحریک انصاف ملک عامر ڈوگر ، پی ایچ اے افسران و اہلکار وں کیخلاف انکوائری شروع کردی ۔
اینٹی کرپشن نے ملک عامر ڈوگر اور پی ایچ اے افسران و اہلکار 25 مارچ کو طلب کرلیا۔ملک عامر ڈوگر پر پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونی میں چچا شوکت ڈوگر کے نام پارک بنوانے کا الزام ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملک عامر ڈوگر پر پارک میں ناقص میٹریل کے استعمال اور کمیشن حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ملک عامر ڈوگر و پی ایچ اے افسران و اہلکاروں پر سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔