ٹیسٹ کرکٹروہاب ریاض نے مشیر کھیل کا عہدہ سنبھال لیا

ٹیسٹ کرکٹروہاب ریاض نے مشیر کھیل کا عہدہ سنبھال لیا
کیپشن: Test cricketer Haab Riaz has taken over as Sports Advisor

ایک نیوز:ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان کا چارج سنبھال لیا ۔


   نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے وہاب ریاض کو چارج سنبھالنے کے بعد بریفنگ دی۔

 نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعدٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ   کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے ان کے مسائل سنے، کھیلوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کو نگران وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے اور اب بطور مشیر یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔