مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی آج یکم رمضان المبارک کااعلان کردیا

Mar 22, 2023 | 20:49 PM

muhammad zeeshan

 ایک نیوز : پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی آج (بروز جمعرات )یکم رمضان المبارک کااعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد  ملک میں آج (بروز جمعرات )پہلا روزہ ہے۔

اُدھر پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں ہوا۔ کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی شہادتوں اور کل پہلے روزے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے غیرسرکاری  اجلاس ہواو تاہم کمیٹی کو پشاور سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ 

پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 22 مارچ بروز بدھ (کل) اجلاس طلب کیا تھا۔

اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی ۔، 13 رکنی کمیٹی کو ابھی تک صوبے کے کسی حصہ سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔


 

مزیدخبریں