ایک نیوز :بلوچستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں آئی ایس آئی کے افسر بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزازکےساتھ آرمی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید کی نمازجنازہ ریس کورس راولپنڈی اداکی گئی ۔جس میں صدرعارف علوی،وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فوج کے حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، حکومتی عہدیداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے افسر بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی گذشتہ روز دہشت گردوں سے جھڑپ میں انگور اڈہ، بلوچستان میں شہید ہوئے تھے۔
عسکری کیرئیر میں شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی انسداد دہشتگردی آپریشنز میں متحرک رہے۔شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑی کامیابی سے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس توڑے۔2016 میں اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کا بڑا کارنامہ تھا۔
شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، صدرمملکت ، وزیراعظم ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی#pnn #pmshehbazsharif #coas #presidentarifalvi #mustafakamalbarki pic.twitter.com/m6ORoDea0N
— AIK News News (@pnnnewspk) March 22, 2023