ایک نیوز: عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اظہر صدیق اور ظفراقبال منگن کے توسط سے درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت پنجاب،آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ زمان پارک پر پولیس کےممکنہ آپریشن کی اطلاعات ہیں۔ ممکنہ آپریشن سے جانی، مالی نقصان اور نقص امن کا خدشہ ہے۔ ممکنہ آپریشن انتخابی مہم سے روکنے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی حکومت مہم کا حصہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت عمران خان کی رہائش گاہ پر ممکنہ پولیس آہریشن روکنے کا حکم دے۔