ایک نیوز :جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کرکے شمولیت کااعلان کیا۔
سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔