ایک نیوز:صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کی کمی کی منظوری دیدی۔
صدر مملکت کے اعلامیہ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں،زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں،مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
مراسلہ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ،60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی،18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا
صدر مملکت عارف علوی نے صدر مملکت سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ۔