ایک نیوز: موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 57 کلو افیون اور چرس برآمد کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے 8 کلوافیون اور49 کلوچرس برآمد کی ہے۔ منشیات پشاور سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔
موٹروے پولیس نےمشکوک گاڑی کا پیچھا کیا ڈرائیورگاڑی سڑک کنارے کھڑی کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ بیٹ کمانڈر نے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد منشیات تھانہ مصری بانڈہ ضلع نوشہرہ کے حوالے کر دی ہے۔
واضح رہے کہ مردان میں تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور موٹروے پولیس نے موٹروے M-1 پر مشترکہ کاراوائی کرتے ہوئے 40 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمد کی تھی۔ چارسدہ انٹرجینج پر ایکسائز پولیس نے مخبر شدہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزم نے فرار ہوکر گاڑی موٹروے پر چڑھا دی تھی۔
ایکسائز پولیس نے موٹروے پولیس کے ہمراہ گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکرموٹروے سے نیچے گرگئی تھی۔گاڑی سے ملزم عجب گل ولد مراد خان فرار ہو گیا جبکہ گاڑی میں موجود ملزم کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے کل 52 کلوگرام 800 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔