رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا،آج پہلا روزہ ہے

چاند آج نظر آنے کا امکان، پہلا روزہ کل متوقع

ایک نیوز :ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور  آج پہلا روزہ ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

مولاناعبدالخبیر آزاد کاکہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں آج(بروز جمعرات) پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

 لاہور چاند نظر نہیں آیا:
پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور  سمیت پنجاب میں کہیں بھی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا تھاکہ چاند سےمتعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

سندھ میں چاند نظر نہیں آیا:

زونل کمیٹی کراچی کے مطابق کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے کسی شہر سے چاند ںظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔  

اسلام  آباد میں چاند نظر نہیں آیا:

اسلام آباد و راولپنڈی میں بھی مطلع ابر آلود رہا اور کہیں سے چاند کے نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

بلوچستان میں چاند نظر نہیں آیا:

مقامی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق  کوئٹہ میں موسم ابر آلود رہا جس کے باعث چاند نظر نہیں آسکا۔ اس کے علاوہ مکران کی ساحلی پٹی، گوادر ، پسنی ،جیونی سمیت دیگر علاقوں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

تمام زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیدی ۔

بھارت اور بنگلہ دیش  میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا؛

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد نے اعلان کیا ہے کہ  بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لئے پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر نہ آنے پر پہلا روزہ جمعے کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی چاند نظر آنے کی پیشگوئی:

محکمہ موسمیات نے آج  رمضان کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے  مختلف شہروں میں چاند نظر آنے کا امکان  ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر  کا کہنا تھا کہ  رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

کلائمٹ ڈیٹا سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

میٹ آفس نے مزید بتایا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات ،قطر،فلسطین اور دیگرممالک میں چاند نظرنہیں آیا، ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔