محسن نقوی کی آٹا سیل پوائنٹس کی چیکنگ،عوام پھٹ پڑے

محسن نقوی کی آٹا سیل پوائنٹس کی چیکنگ،عوام پھٹ پڑے
کیپشن: محسن نقوی کی آٹا سیل پوائنٹس کی چیکنگ،عوام پھٹ پڑے

ایک نیوز: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مسلسل دورے،خواتین نے وزیر اعلیٰ کو مفت آٹے کے حصول میں مشکلات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نےٹمپل روڈ،وحدت روڈ سمیت مختلف مقامات پر مفت آٹے کے سیل پوائنٹ کا اچانک دورہ کیا۔خواتین کی آٹا دیئے بغیر واپس بھجوانے کے حوالے سے شکایات پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خواتین کو تصدیقی کاونٹر پر لیجا کر تمام پراسیس اپنے سامنے مکمل کرایا اور انہیں آٹا دلوایا، وزیراعلی پنجاب نے سیل پوائنٹ پر شہریوں سے انتظامات بارے استفسار کیا، جس پر شہریوں نے اہلیت کا پیغام موصول ہونے کے باوجود شناختی کارڈ کی تصدیق نہ ہونے کی شکایت کی۔

 اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسئلے کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور نادرا سے حل کیا جا رہا ہے، سیل پوائنٹ پر آنے والے تمام اہل شہریوں کو مفت آٹا ملنا چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب نے سیل پوائنٹ پر لائٹس کا انتظام بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیل پوائنٹ پر مفت آٹے کی فراہمی کیلئے انتظامات اور آٹے کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے کاؤنٹر پر شناختی کارڈز کی تصدیق کرانے کےعمل کا معائنہ بھی کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔