ون ڈے ورلڈکپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟اعلان ہو گیا

Mar 22, 2023 | 15:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت میں شیڈول 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ممکنہ طو پر آغاز 5 اکتوبر سے  بھارت میں ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جن وینیوز کو ورلڈ کپ کیلئے شارٹ لسٹ کیا ان میں بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور احمد آباد شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں 46 دنوں میں48 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل دنیا کے سب سے بڑے  نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل ہی جاتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں دو اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ویزا کلیئرنس ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق  ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم بھارت کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے ہیں جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جو بی سی سی آئی اور دوسرے تمام ممبر ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ساتھ 2014 میں میزبانی کے معاہدے پر سائن کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ابھی تک ایونٹ کا حصہ تمام ممبر ممالک کی ٹیموں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کے لیے ویزوں کے یقینی اجرا کے بارے میں تا حال جمع نہیں کروایاجس کی یقین دہانی گزشتہ اجلاسوں میں کی گئی تھی۔

مزیدخبریں