ایک نیوز: نیو کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے رہنما قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے رہنماء سلیم کھتری پر ان کے گھر کے باہر نیو کراچی 5.Gمیں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ جبکہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سلیم کھتری کو 5 گولیاں لگیں اور انہیں شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ان کی موت کی تصدیق کردی۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے 4 ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔
ڈی ایس پی کنور آصف کا کہنا ہے کہ مولانا سلیم کھتری کو گھر کے قریب پان کی دوکان پر نشانہ بنایا گیا،ملزمان کی تعداد چار تھی جو کہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر پانچ گولیاں لگیں،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے سات خول ملے ہیں،ملنے والے گولیوں کے خول م فارنسک کے لئے بھیجے جائیں گے،جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج اکھٹی کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں 2 روز کے دوران 2 عالم دین کو قتل کر دیا گیا ہے۔مقتول سلیم کھتری اہل سنت والجماعت کےسینئررہنماتھے،مقتول اہل سنت والجماعت کے صوبائی قانونی مشیرتھے،مقتول گزشتہ 30سال سےتنظیم سےمنسلک تھے۔