ایک نیوز: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑنے کہا ہے کہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کیلئے سہارے لئے جار ہے ہیں، عمران خان مختلف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، توشہ خانہ کا معاملہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر فرح گوگی کو دبئی فرار کرا دیا، فرح گوگی زیورات پہن کر دبئی جاتی تھیں، کوئی ایسا قانون نہیں کہ پہنے ہوئے زیوارت کا پوچھا جا سکے،توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت میں خریدے گئے، عمران خان نے تحائف کوکم قیمت ظاہر کرنے کیلئے جعلی رسیدیں بنوائیں،آڈیوویڈیوسے ثابت ہوتاہےکہ اداروں میں عمران نیازی کے سہولت کارموجودہیں۔
معاون خصوصی عطا ءتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت مریم نوازفوبیامیں مبتلا ہے،عمران خان منہ چھپاکر بزدلوں کی طرح عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے دفاع میں یہودی لابی سامنے آگئی ہے،عمران خان اپنی مدد کیلئے بیرون ملک سے لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں۔