محکمہ تعلیم پنجاب کا رمضان المبارک میں اسکولز سےمتعلق اہم اعلان

Mar 22, 2023 | 15:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صوبہ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پیر سے جمعرات تک سکول ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے ،جمعہ کو ساڑھے 11 بجے تک سکولز میں پڑھایا جائے گا ،ڈبل شفٹ والے سکولز 7:15 سے 12:15 اور 12:30 سے 4:30 بجے تک ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دوران رمضان اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

ڈبل شفٹ والے یا دوپہر کی شفٹ والے اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 11:45 سے دوپہر 2:45 تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض نجی اسکول شیڈول کے برعکس رمضان کا شیڈول تشکیل دیتے ہیں اور ماضی میں بھی اس طرح کی متعدد شکایات سامنے آئی ہے جس کے تدارک کے لیے محکمہ جاتی ٹیمیں ماہ رمضان کے دوران مختلف نجی اسکولز کا اچانک معائنہ بھی کریں گی۔

مزیدخبریں