ڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

ڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

ایک نیوز: ڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج کے حق   میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی لہڑی ہاؤس سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر آصف لہڑی کی قیادت میں نکالی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ چشتیاں میں  دینی جماعتوں کےطلباء اور سول سوسائٹی نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی تھی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔  مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے تھے۔ پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی  مختلف بازاروں سے گزر کر بلدیہ چوک پہنچی تھی۔ جہاں ریلی میں موجود شرکاء نے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف الزام تراشی کی سختی سے مذمت کی تھی ۔ 

ریلی میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔وطن عزیز کی حفاظت کرتے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔بعض عناصر افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔  پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شرکاء نے بلدیہ چوک میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔