ضمانت منظوری کے بعد محمد خان بھٹی دوبارہ گرفتار 

Mar 22, 2023 | 17:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔رہائی کے بعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نےپرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خا ن بھٹی کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا۔عدالت نے محمد خان بھٹی کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا۔عدالت نے محمد خان بھٹی کو 25مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

قبل ازیں اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی ،محمد خان بھٹی کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم پر کتنی کرپشن کا الزام ہے؟پراسیکیوشن نے کہاکہ مجموعی طور پر80 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔

ملزم کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ پراسیکیوشن کی کہانی صرف مفروضوں اور باتوں پر مبنی ہے، رقم منتقل کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، مقدمہ سیاسی ہے،عدالت نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی، عدالت نے ملزم کو 5 ،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں