ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادنے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےدرخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی جانب سے حسان خان نیازی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ برقرار ہے۔حسان خان نیازی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔حسان خان نیازی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر دائر اپیل پر سماعت ہوئی تھی،پراسیکیوٹر نے کہاکہ حسان نیازی نے جس چوک پر مزاحمت کی وہاں کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دستیاب، فوٹیج دستیاب ہوتی تو حسان نیازی کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کرانے کی استدعا کرتے،عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئےسماعت 3 بجے تک ملتوی کردی تھی۔
بعد ازاں عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئےدرخواست خارج کردی۔