ایک نیوز: پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا۔ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا،پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا،پاکستان نے دو قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
آئی ایم ایف نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا شرح سود میں 2کم از کم فیصد اضافے کے لئے دباؤ،اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا،اسٹیٹ بینک 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی میں شرح سود کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کے لیے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔