ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ِنو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی ہے۔ پنجاب سے ایس ایم تنویر ، وزیر توانائی ، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی بطورممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخواہ سے حمایت اللہ خان، مشیر خزانہ ا ور توانائی بطور قومی اقتصادی کونسل تعینات ہوئے ہیں۔ صدر مملکت نے تشکیل نوکی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔