پٹھان ایمازون پرائم پر ریلیز ،فلم کےسینسر شدہ مناظر بھی شامل

Mar 22, 2023 | 12:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عالمی شہرت یافتہ شارخ خان اور دیپیکا کی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی اور ایمازون پرائم میں فلم کے سینسر شدہ مناظر بھی شامل ہوں گے۔’ پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل ہوں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔

سدھارتھ آنند  نے اپنے بیان میں عندیہ دیا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک سٹوری اور مذہب کو بھی بتایا جائے گا۔ پٹھان فلم اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بھارت کے مقامی سینماؤں اور دیگر ممالک  امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی۔شاہ رخ کی فلم نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

مزیدخبریں