ایک نیوز: اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے ، یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اعتراز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہونگے ۔ یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا۔ آئین اور قانون کے اندر یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے ۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہورہے ہیں ۔ ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھی ، فون ٹیپ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ ہمیں ججز اور سیاست دانوں کے لیے دعا کرنا چاہیے ہے۔ میں مریم نواز کے لیے دعا کرتا ہوں۔