چونیاں: گھریلو حالات سے تنگ 8بچوں کے باپ کی خودکشی

Mar 22, 2023 | 11:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چونیاں گھریلو حالات سے تنگ آکر 8بچوں کے باپ نے پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔  پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا

رپورٹ کے مطابق چونیاں نواحی علاقہ کوٹ نانکا سنگھ میں  حالات سے تنگ أ کر أٹھ بچوں کے باپ نے پھندہ لگا کر خود کشی کر لی. کرم داد نامی شخص نے غربت سے تنگ آکر خود کو درخت سے پھندا لگا کے  لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا  ہے۔

متوفی کرمداد آٹھ بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا   واقعے کی اطلاع ملتے ہیں  تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پھول نگر میں غربت مہنگائی اور بے روزگاری نے ریڑھی بان کی جان لے لی تھی۔ پتوکی کے نواحی گاوں جمبر کے رہائشی 55 سالہ ابراہیم انصاری نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔  ابراہیم 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کا باپ تھا جو پہلے جمبر اڈہ کے قریب پان سگریٹ کی دکان چلاتا تھا لیکن مالکان کی جانب سے کرایہ بڑھانے کی غرض سے دوکان خالی کروا لی گئی تھی۔

مزیدخبریں